وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلا معاوضہ سرکاری میت منتقلی سروس کا آغاز کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے لاہور، راولپنڈی، ملتان کے لیے ایمبولینسوں کی چابیاں ڈرائیوروں کے حوالے کیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی بھی پیارے کے بچھڑنے کے دکھ کی گھڑی میں ہم ساتھ ہیں، ساتھ رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مریض کی وفات پر پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کا منہ مانگا کرایہ وصول کرنا افسوس ناک ہے، میت منتقلی پر کوئی خود بھی پیسہ دے تو ریسکیو اہلکار ہرگز نہ لیں۔
پنجاب کے وزیرِ صحت سلمان رفیق نے کہا کہ میت منتقلی سروس کا آغاز وزیرِ اعلیٰ کا قابلِ تحسین اقدام ہے، لاہور، راولپنڈی، ملتان میں فی الحال میت منتقلی سروس شروع کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بریفگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں سے میت گھر منتقل کی جائے گی، جون تک میت منتقلی سروس کا دائرہ کار پنجاب کی ہر تحصیل تک شروع ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر تحصیل میں بلا معاوضہ میت منتقلی کے لیے مخصوصی ایمبولینس مہیا کی جائے گی، سرکاری اسپتال سے گھر تک میت منتقلی سروس کے حصول کے لیے 1122 پر کال کی جائے۔