• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد امن مذاکرات پاکستان کی کامیابی ہیں: طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی — فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی — فائل فوٹو 

چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات پاکستان کی کامیابی ہیں۔

طاہر اشرفی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان 40 سال بعد براہٍ راست مذاکرات ہوئے، مذاکرات کا دروازہ کھولنے کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب ہوا، پاکستانی قیادت کی وجہ سے مسلم دنیا کو آپس میں لڑوانے کی سازش ناکام ہوئی۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے یہ بھی کہا کہ عالمِ اسلام کا ہر فرد پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے، دنیا امن کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی معترف ہے۔

قومی خبریں سے مزید