پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کی ایک پوڈکاسٹ کے دوران زبان پھسلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر زینب حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں ان سے ان ہی کے بارے میں سوال کیا گیا۔
جواب دیتے ہوئے وہ کچھ لمحوں کے لیے ہچکچاہٹ کا شکار ہوئیں اور ان کا جملہ میرا born کراچی کا ہے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ جب اردو بول سکتی تھیں تو انگریزی استعمال کرنے کی کیا ضرورت تھی۔
دوسری جانب کچھ صارفین نے ڈاکٹر زینب کی حمایت بھی کی ہے اور کہا ہے کہ محض زبان پھسلنے پر کسی کو تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں کیونکہ ایسی غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔