سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہفتوں کی تباہی اور اضطراب کے بعد یہ واضح ہوچکا ہے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں فوری بند ہونی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق ہرمز سمیت بحری آمد و رفت کی آزادی کا احترام کیا جائے۔