• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ کا پوپ لیو سے معافی مانگنے سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ پوپ لیو سے معافی نہیں مانگوں گا کیونکہ انہوں نے غلط باتیں کی ہیں، پوپ لیو ایران کے حوالے سے میرے اقدامات کے سخت خلاف ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسا پوپ نہیں چاہیے جو یہ سمجھے کہ ایران کے لیے جوہری ہتھیار رکھنا ٹھیک ہے، جوہری ایران کی اجازت نہیں دے سکتے، پوپ جرائم اور دیگر معاملات پر بہت کمزور ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ پوپ لیو آخری نتیجے سے خوش نہیں ہوں گے، میں صرف پوپ لیو کی باتوں کا جواب دے رہا ہوں۔

ٹرمپ نے کہا کہ پوپ کے بھائی لیوس ماگا بیانیے کے حامی ہیں، وہ اچھے آدمی ہیں، مجھے لیوس پوپ سے زیادہ پسند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون اور نظم و ضبط ہے، جرائم کی شرح سب سے کم ہے، جرائم پیشہ افراد کو امریکا آنے دیا گیا، ہم نے ان کو باہر نکالا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں قتل کی شرح 125 سال کی کم ترین سطح پر ہے، ہم قانون اور نظم و ضبط پر مضبوط یقین رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید