• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیم آلٹمین کے گھر پر حملہ کرنیوالا مشتبہ شخص گرفتار، قتل کی کوشش کا الزام

سیم آلٹمین — فائل فوٹو
سیم آلٹمین — فائل فوٹو 

معروف ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کے الزام میں امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شخص کو حراست لے کر اس پر قتل کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈینیل مورینو گاما کو سان فرانسیسکو  میں سیم آلٹمین کے گھر پر حملہ کرنے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے اور استغاثہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ حملہ کرنے کا مقصد اوپن اے آئی کے سی ای او کو قتل کرنا تھا۔

استغاثہ نے بتایا ہے کہ سیم آلٹمین کے گھر کو نشانہ بنانے کے بعد ملزم سان فرانسیسکو میں موجود اوپن اے آئی کے ہیڈ کوارٹر کی طرف بھاگ گیا تھا اور وہاں اس نے کرسی سے عمارت کے شیشے کے دروازے توڑنے کی کوشش کی۔

اس معاملے پر قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے کہا ہے کہ کسی بھی حوالے سے اختلافِ رائے کے اظہار کے لیے تشدد قابلِ قبول نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ان مبینہ کارروائیوں، جن میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور جانوں کا ضیاع بھی ہو سکتا تھا، ان کے خلاف جارحانہ کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ ملزم کو سنگین الزامات کا سامنا ہے، جن میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے، دھماکا خیز مواد سے املاک کو نقصان پہنچانے اور تباہ کرنے کی کوشش بھی شامل ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق ملزم کے پاس ایسی دستاویزات بھی موجود ہیں جو اے آئی ایگزیکٹوز اور سرمایہ کاروں کے خلاف تشدد اور جرائم کو پھیلا سکتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید