امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے پہلے 24 گھنٹوں میں ایک بھی ایرانی جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکا۔
سینٹ کام کے مطابق امریکی فوج نے 6 بحری جہازوں کو واپس لوٹایا، جن 6 جہازوں کو واپس خلیج عمان میں ایرانی بندرگاہ کی طرف بھیج دیا گیا۔
سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے لیے 10 ہزار سے زائد سیلرز، میرینز اور ایئرمین ڈیوٹی پر تعینات ہیں، مشن میں درجنوں جنگی جہاز اور طیارے بھی مامور ہیں۔
سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش ایرانی پورٹ کی طرف آنے جانے والے تمام بحری جہازوں کے لیے ہے جبکہ ایران کے علاوہ خلیج کی تمام بندرگاہیں بحری جہازوں کے لیے کھلی ہیں۔