• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ: فرانس کا نئی جنگ سے بچنے کیلئے مذاکرات کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ

گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل کے صدور سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، میکرون - فوٹو: فائل
گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل کے صدور سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، میکرون - فوٹو: فائل

فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون نے کہا ہے کہ انہوں نے نئی جنگ سے بچنے کےلیے مذاکرات کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں میکرون کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل کے صدور سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، دونوں صدور سے غلط فہمیاں دور کرنے کا مطالبہ کیا۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ تمام فریق لبنان سمیت علاقے بھر میں جنگ بندی کی پاسداری کریں۔ آبنائے ہرمز کو غیر مشروط، فیس یا ٹیکس عائد کیے بغیر جلد دوبارہ کھولنا چاہیے۔

ایمانیوئل میکرون نے کہا کہ متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات جلد از جلد بحال ہونے چاہئیں۔ فرانس آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی کےلیے جمعہ کو کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ کانفرنس میں کوئی متحارب فریق شرکت نہیں کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید