• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر سے کہا ہے اسلام آباد میں امن کے موقع سے فائدہ اٹھائیں: میکروں

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں امن کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

میکرون نے بتایا کہ انہوں نے آج فون پر مسعود پزشکیان سے بات کی اور ان سے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے ذریعے جنگ سے پیچھے ہٹنے کا جو موقع مل رہا ہے، اس سے فائدہ اٹھائیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا ایران کو چاہیے کہ آبنائے ہُرمُز سے جہازوں کی نقل و حرکت کی آزادی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

فرانس آبنائے ہُرمُز سے جہازوں کی نقل و حرکت کی آزادی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے کام میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید