• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی کیلئے ثالثی نہیں کر رہے، پاکستان کے کردار کی حمایت کرتے ہیں، قطر

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری(فائل فوٹو)۔
 قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری(فائل فوٹو)۔

قطر نے کہا ہے کہ وہ ایران امریکا جنگ بندی کیلئے ثالثی کا کردار ادا نہیں کر رہا ہے، جنگ بندی کیلئے پاکستان، امریکا اور برادر ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہیں۔ 

اس حوالے سے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے منگل کو دوحہ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جنگ بندی کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں، ایران اور امریکا جنگ بندی کیلئے نئے ثالثی کی ضرورت نہیں، پاکستان کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کو قائم رکھنے کیلئے مسئلے کا حل ناگزیر ہے، ایران نے جنگ کے دوران قطر پر حملے کیے جو جنگ بندی کے ساتھ رک گئے۔ 

ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ ثالثی کیلئے پیش کیے گئے روڈمیپ کی حمایت کرتے ہیں، مستقبل میں علاقائی کردار بھی ممکن ہے۔ 

ترجمان نے کہا قطر پر حملے روکنے کیلئے ایران کے ساتھ ڈیل کی تردید کرتے ہیں، آبنائے ہرمز پر ایک فریق کا کنٹرول اور اجارہ داری ناقابل قبول ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایران کیساتھ کوئی رابطے نہیں ہیں، فی الحال ملکی سلامتی و دفاع پر توجہ دے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔ انھوں نے قطر کی شمولیت سے انکار کر دیا اور کہا کہ ایران، امریکا جنگ بندی کیلئے نئے ثالث کی ضرورت نہیں۔ جنگ بندی کیلئے پاکستان، امریکا اور برادر ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہیں، جنگ بندی کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید