• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبح خالی پیٹ دو سیب کھانا جگر کی صحت کو برقرار رکھنے کاموثر طریقہ ہے، ماہر صحت

ماہرین صحت کے مطابق روز صبح خالی پیٹ دو سیب کھانا جگر کی صحت کو برقرار رکھنے کا ایک سادہ اور موثر طریقہ ہے۔ 

اس حوالے سے ماہر امراض جگر نے بڑھاپے تک جگر کی کارکردگی کو بہتر رکھنے کے لیے چند آسان اقدامات بیان کیے ہیں اور اس بات پر زور دیا ہے کہ جگر کی بیماریوں سے بچاؤ میں ادویات کے مقابلے میں طرز زندگی زیادہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جگر کے مسائل کی ابتدائی علامات میں جلد پر مسے اور گردن کے اردگرد جلد کا سیاہ ہونا شامل ہو سکتا ہے۔ جبکہ بعض اوقات وزن کم کرنے کے باوجود لوگ فیٹی لیور (جگر پر چربی جمع ہونا) کا شکار رہتے ہیں، اسکی وجہ ان میں غیر صحت مندانہ عادات کا برقرار رہنا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیب ایسا پھل ہے جو فائبر، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ جگر کو صاف رکھنے اور چربی کے جمع ہونے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ باقاعدگی سے سیب کھانے سے جگر سے متعلق بیماریوں کا خطرہ وقت کے ساتھ کم ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جگر کو صحت مند اور فعال رکھنے کے لیے روزانہ کم از کم 30 منٹ ورزش کرنے اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طبی معائنہ کروایا جائے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید