• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی: امریکی سفارتخانے نے شیلٹر اِن پلیس ہدایت واپس لے لی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے ابوظبی نے شیلٹر اِن پلیس ہدایت واپس لے لی۔ 

ابوظبی میں امریکی حکام کے مطابق ایمرجنسی میں فوری پناہ لینے کی ہدایات دی جاسکتی ہیں، معمول کی امریکی ویزا سروسز تاحال معطل ہیں۔ 

امریکی سفارتخانے نے امارات میں موجود امریکی شہریوں کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا ہے۔ 

حکام کے مطابق امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانہ محدود عملے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ سفارتی مشن میں صرف ہنگامی نوعیت کی سہولیات دستیاب ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید