• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ تہران کے ہاتھ میں ہے، جے ڈی وینس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ تہران کے ہاتھ میں ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ توقع ہے ایران آبنائے ہرمز کو کھولنے کی جانب پیش رفت کرے گا۔ 

جے ڈی وینس نے کہا کہ شاید پہلی بار تھا کہ ایرانی اور امریکی حکومت نے اتنے اعلیٰ سطح پر ملاقات کی، یہ ایک مثبت بات ہے، ہم نےمذاکرات میں کچھ پیش رفت کی ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید