امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی تنقید کے بعد کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ دنیا کو تقسیم کی نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت ہے۔
الجزائر سے کیمرون جانے والی پرواز میں گفتگو کے دوران پوپ لیو نے کہا کہ ان کا افریقہ کا دورہ اتحاد اور امن کا ایسا پیغام پیش کرتا ہے جسے دنیا کو سننے کی ضرورت ہے۔
پوپ لیو نے الجزائر کی عظیم مسجد کے دورے کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ مسجد کا دورہ اس بات کی علامت ہے کہ اگرچہ ہمارے عقائد، عبادت کے طریقے اور طرزِ زندگی مختلف ہیں، لیکن ہم امن سے ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ پوپ کو ایران جنگ پر اپنائے گئے اپنے مؤقف پر امریکی صدر اور نائب صدر کی تنقید کا سامنا ہے۔
پوپ لیو کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب وہ ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں پر کھل کر تنقید کر رہے ہیں، جس سے ان کا مؤقف ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے برعکس دکھائی دیتا ہے۔