• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقومی فورس پر حملہ، ملوث افراد کی گرفتاری لبنانی حکومت کی ذمے داری ہے، ایمانیوئل میکرون

فرانس کے صدر ایمانیوئل میکرون نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فورس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنا لبنانی حکومت کی ذمے داری ہے۔

عرب میڈیاکے مطابق فرانسیسی صدر نے کہا کہ جنوبی لبنان میں ہفتےکی صبح یونیفل پرمسلح گروپ نے گھات لگاکر فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ مسلح حملےمیں بین الاقوامی فورس میں شامل فرانسیسی اہلکار ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ایمانیوئل میکرون نے مزید کہا کہ بین الاقوامی فورس پرحملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنا لبنانی حکومت کی ذمے داری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائے، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید