ایران نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی شہر مشہد کے ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازیں پیر سے دوبارہ بحال کر دی جائیں گی۔
ایرانی سول ایویشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مشہد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کا آغاز کل سے ہوگا۔
سرکاری ٹی وی نے سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے حوالے سے بتایا کہ مشہد ایئرپورٹ پر بیرون ملک پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باعث جنگ شروع ہونے کے بعد ایران کے تمام ہوائی اڈے بند کر دیے گئے تھے۔