سجاول (نامہ نگار) سجاول میں پیپلز پارٹی کے رہنما کے بیٹے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس کا مقدمہ سجاول تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاؤن کمیٹی سجاول کے سابق وائس چیئرمین اور پیپلز پارٹی سجاول کے رہنما اقبال ولی میمن کے 10 سالہ بیٹے بلال کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں سجاول تھانے میں اقبال ولی میمن کی مدعیت میں ملزم شعبان میمن کے خلاف زبردستی جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم شعبان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔