بیلجیئم کے وزیرِ خارجہ میکسم پریوٹ نے لبنان میں اسرائیل کی کارروائیوں کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کے ابتدائی حملوں کی مذمت بھی ضروری ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں بیلجیئم کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ ایران سے یکجہتی کے باعث لبنان کو ایک ایسی جنگ میں لے آئی ہے جو لبنان نہیں چاہتا تھا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ لبنان میں اسرائیل کے غیر متناسب اور بلاتفریق ردِعمل کی بھی مذمت کی جانی چاہیے۔