ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تجارتی جہاز پر حملہ اور عملے کو یرغمال بنانا سیزفائر کی بڑی خلاف ورزی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکا بندی جنگی عمل اور سیزفائر کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران جانتا ہے کہ کیسے اپنے مفادات کا تحفط کرنا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جانتے ہیں کہ کیسے پابندیوں کو بے اثر اور غنڈہ گردی کے سامنے مزاحمت کرنی ہے۔