کراچی (نیوز ڈیسک)ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔ ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لیے ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ورلڈ کپ 11جون سے شروع ہوگا،ایران کے تمام میچز امریکا میں شیڈول ہیں۔ ایرانی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم امریکا میں رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ اس سے پہلے فیفا کے صدر بھی کہہ چکے ہیں، کہ ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم شرکت کرے گی۔ خیال رہے کہ ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے۔