• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی نے غیر مجاز کلینیکل پریکٹس غیر قانونی قرار دیدی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل پریکٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے  اتائیت کے بڑھتے رجحان پر وزارتِ صحت کو ایک خط لکھا ہے جس میں فارماسسٹ، سائیکالوجسٹ اور ڈینٹل ٹیکنیشنز کی کلینیکل پریکٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ اتائیت سے ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس پھیلنے کا خدشہ ہے، تشخیص اور علاج صرف مستند ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس کا اختیار ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس ہی ایلوپیتھک علاج کر سکتے ہیں، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز دوا تجویز نہیں کر سکتے۔

پی ایم ڈی سی نے اس طرح کی غیر مجاز پریکٹس کو انسانی جانوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو فوری طور پر ایسی پریکٹس روکنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

صحت سے مزید