• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی آئرلینڈ میں پولیس اسٹیشن کے باہر کار دھماکا

فوٹو: برطانوی میڈیا
فوٹو: برطانوی میڈیا 

شمالی آئرلینڈ میں پولیس اسٹیشن کے باہر کار دھماکا ہوا ہے، واقعے کے بعد اقدامِ قتل کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی رات تقریباً 10:30 بجے پیش آیا، جب حملہ آوروں نے ایک ڈیلیوری ڈرائیور کو روک کر اس کی گاڑی میں دیسی ساختہ بم رکھا اور اسے زبردستی پولیس اسٹیشن لے جانے کا حکم دیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتے کو اغوا شدہ گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد پولیس اسٹیشن کے باہر پھٹ گیا تھا، بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا، کوئی زخمی نہیں ہوا، واقعے کی تحقیقات دہشت گردی یونٹ کے سپرد کردی گئی ہیں۔

شمالی آئرلینڈ پولسنگ بورڈ کے چیئرمین برینڈن مولن نے کہا کہ یہ بم پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے اور زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لیے بھیجا گیا تھا،  حکام نے عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کردی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید