عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی ہے۔
دوطرفہ ملاقات میں علاقائی صورتِ حال اور دو طرفہ معاملات پر گفتگو کی گئی جبکہ ایران جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
عمانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ عمان کے سلطان نے خطے کے عوام پر بحرانوں کے اثرات کو محدود کرنے اور پائیدار سیاسی حل سے متعلق تجاوز دیں۔
انہوں نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی زبان کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس جانے سے پہلے عباس عراقچی ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کریں گے۔