• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا ایئر پورٹس پر الیکٹرک کارٹ سروس متعارف کروانے کا فیصلہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ملکی ایئر پورٹس پر الیکٹرک کارٹ سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹس پر سروس متعارف کروائی جائے گی۔ 

پی اے اے کے مطابق لاہور، ملتان ایئر پورٹس بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں، الیکٹرک کارٹ سروس کےلیے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔ 

پی اے اے کے مطابق پارکنگ سے کنکورس ہال تک جانے کے لیے مسافروں کو الیکٹرک کارٹ کی سہولت ہوگی۔ 

پی اے اے کے مطابق ٹرمینل بلڈنگ سے پارکنگ تک واپسی پر بھی مسافر الیکٹرک کارٹ سے مستفید ہوں گے۔ 

ڈائریکٹر کمرشل پی اے ے رابعہ سلمیٰ کے مطابق الیکٹرک کارٹ کو ایپ کے ذریعے مسافر بک کرواسکیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے تمام مسافروں خصوصاً بزرگوں کو آسانی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید