• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 10 ہزار ارب درکار ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کےلیے رقم میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے 10 ہزار ارب درکار ہیں۔

سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ صوبوں کے پاس مرکز سے زیادہ مالی وسائل ہیں، جن کے فائدہ مند استعمال کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کی آبی جارحیت کے باعث ڈیم اور آبپاشی منصوبوں میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے، اگر آبی وسائل کی ڈیولپمنٹ میں سرمایہ کاری کریں تو دیگر منصوبوں کےلیے کچھ نہیں بچتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس سال ترقیاتی بجٹ کے لیے وزارتوں نے 4 ہزار ارب روپے مانگے تھے، پی ایس ڈی پی کی مد میں 1126ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر صوبوں سے بات ہونی چاہیے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فنڈنگ صوبوں کو کرنی چاہیے، پاکستان کو ایکسپورٹ ایمرجنسی لگانی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید