• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈیفنس میں پولیس مقابلہ، ایس ایس پی کے بھائی کے گھر ڈاکہ مارنے والے ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا ہے جہاں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ 

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزمان ایس ایس پی عرفان سموں کے بھائی کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا ہے۔  خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

خیال رہے کہ عرفان سموں کے بھائی کے گھر ڈکیتی کی واردات گزشتہ رات ہوئی تھی۔

پولیس نے ملزمان سے متعلق اہم شواہد مل جانے کا دعویٰ کیا تھا اور مقدمہ ایس ایس پی عرفان سموں کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں کے بھائی اور بھتیجا فلیٹ میں موجود تھے، اسلحے کے زور پر ڈاکوؤں نے داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور گھر سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کرلے گئے۔

قومی خبریں سے مزید