• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے مبینہ حملہ آور کو ذہنی بیمار قرار دیدیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ حملہ آور کو ذہنی طور پر بیمار قرار دیا اور کہا کہ مبینہ حملہ آور کے دل میں کافی عرصے سے شدید نفرت موجود تھی۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کورسپونڈنٹس ڈنر مبینہ حملہ آور کو فوری طور پر روکا گیا، وہ بال روم میں داخل ہونے کے قریب بھی نہیں پہنچ سکا۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی تقریب کی جگہ کو محفوظ بنانا مشکل تھا، اب سب کو اندازہ ہو گیا کہ نیا وائٹ ہاؤس بال روم کیوں ضروری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مبینہ حملہ آور ذہنی طور پر بیمار شخص تھا، جس کے دل میں کافی عرصے سے شدید نفرت موجود تھی، حملہ آور کے گھر والے جانتے تھے کہ اسے مشکلات درپیش تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور ہم فاتح ہوں گے، تہران بات کرنا چاہتا ہے تو ہمیں فون کرسکتا ہے، ہم یہ کام ٹیلیفون کے ذریعے کریں گے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران میں جن لوگوں سے ہم نمٹ رہے ہیں ان میں کچھ مناسب ہیں اور کچھ نہیں، امید ہے کہ ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے میں نیٹو ہمارے ساتھ نہیں تھا، جب جنگ ختم ہوگئی تو برطانیہ نے کہا کہ وہ جہاز بھیجے گا، یہ اچھا نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا افزودہ یورینیم کا معاملہ مذاکرات کا حصہ ہے، ہم اسے حاصل کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین سے زیادہ مایوس نہیں ہوں تاہم وہ مزید مدد کرسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس امریکا آرہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید