سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے پاکستان کو دنیا میں ملنے والی اہمیت کی وجہ پر اتفاق کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سابق سیکریٹری خارجہ اور دفاعی تجزیہ کار نے اتفاق کیا کہ پاکستان کو جو دنیا میں اہمیت مل رہی ہے اس کی وجہ آپریشن سندور کے جواب میں جو معرکہ حق شروع کیا گیا اس میں پاکستان کی کامیابی ہے۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کو عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے کہ یہ وہ ملک ہے جو اپنی حفاظت خود کرسکتا ہے اور پاکستان نے میزائل ٹیکنالوجی میں بھی اپنا لوہا منوایا۔
میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا کہ آپریشن سندور میں اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ تھا، مگر پاکستان کے جواب نے ان کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔