وزارت اطلاعات نے بھارتی حمایت یافتہ افغان میڈیا کے کنڑ میں حملے کے پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان جہاں اور جب بھی افغان دہشتگرد انفرااسٹرکچر پر حملہ کرے گا تو اعلان کرے گا۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان میڈیا کنڑ پر تصوراتی حملوں کا پروپیگنڈا کر رہا ہے، افغان طالبان رجیم کے پاس اپنے عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان کے پاس اپنے عوام کے لیے نہ کوئی سروس، نہ فلاح اور نہ ہی گورننس ہے، افغان طالبان رجیم صرف غلط اطلاعات اور نفرت پر انحصار کرتی ہے۔ جس نے اپنے بھارتی پروپیگنڈا آقاؤں سے صرف جھوٹ اور فالس فلیگ آپریشنز سیکھا ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان جہاں اور جب بھی افغان دہشت گرد انفراسٹرااکچر پر حملہ کرے گا تو اعلان کرے گا، آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان کیے گئے حملے کو ماضی کی طرح مانے گا۔