• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران آبنائے ہرمز کو بطور ’معاشی ایٹمی ہتھیار‘ استعمال کر رہا ہے: مارکو روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو دنیا کے خلاف ’معاشی ایٹمی ہتھیار‘ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، اس لیے کوئی بھی معاہدہ ایران کے جوہری پروگرام کو شامل کیے بغیر ممکن نہیں۔

مارکو روبیو نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ایران 25 فیصد عالمی توانائی کو روکنے کی صلاحیت پر فخر کر رہا ہے اور اگر اسے جوہری ہتھیار مل گیا تو صورتِ حال مزید خطرناک ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری صلاحیت حاصل کر کے خود کو ناقابلِ دسترس بنانا چاہتا ہے جس سے خطے میں موجود گروہوں کو بھی تقویت ملے گی۔

مارکو روبیو نے الزام لگایا کہ ایران ناصرف اپنے ملک بلکہ پورے خطے پر اثر و رسوخ بڑھانا چاہتا ہے اور اس کے مختلف علاقائی گروہوں سے روابط ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران کی قیادت کا نظریہ خطرناک ہے اور یہی بات معاہدے میں رکاوٹ بن رہی ہے، ایران موجودہ اندرونی مسائل کی وجہ سے وقتی ریلیف چاہتا ہے اور مذاکرات میں وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ امریکی صدر کریں گے۔

دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی کم کرنے کے بدلے پابندیاں ختم کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ جوہری پروگرام پر بات چیت بعد میں کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید