• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ پر ٹرمپ کی سابق اتحادی کی کڑی تنقید

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

امریکی سیاستدان مارجری ٹیلر گرین جو کبھی ٹرمپ کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی تھیں، انہوں نے ایران کے خلاف جنگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اثرات امریکی کسانوں پر پڑ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مارجری ٹیلر گرین نے کہا ہے کہ ایک دن والدین اپنے بچوں کو بتائیں گے کہ ٹرمپ کی ایران جنگ کے باعث کھیت تباہ ہوئے کیونکہ کسان کھاد خریدنے کے متحمل نہیں ہو سکے اور کاشت کاری کی لاگت بہت بڑھ گئی۔

یہ بیان امریکی فارم بیورو فیڈریشن کے ایک سروے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے مطابق تقریباً 70 فیصد امریکی کسان مطلوبہ مقدار میں کھاد خریدنے سے قاصر ہیں اور اخراجات کم کرنے کے لیے فصلوں کا رقبہ کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گرین نے ایک ریپبلکن سینیٹر لِندسے گراہم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ وہ امن کی بات کرنے کے بجائے جنگ کی حمایت کر رہے ہیں۔

ان کے اس بیان کے بعد امریکا میں جنگ کے معاشی اثرات، خصوصاً زرعی شعبے پر پڑنے والے دباؤ پر بحث تیز ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید