• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ڈیموکریٹس کا سینیٹ میں وار پاورز قرارداد پر چھٹی ووٹنگ کرانے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے اقلیتی رہنما چک شومر نے اعلان کیا ہے کہ ڈیموکریٹک اس ہفتے وار پاورز قرارداد پر چھٹی مرتبہ ووٹنگ کرانے پر زور دے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ووٹنگ کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں جاری جنگی اختیارات محدود کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں چک شومر نے کہا ہے کہ جب ہم ایک غیر ذمے دارانہ اور غیر مقبول جنگ کے 60 دن مکمل کر رہے ہیں، کیا ریپبلکنز ٹرمپ کی حمایت جاری رکھیں گے اور خود کو مزید اس دلدل میں دھکیلیں گے؟

امریکی آئین کے مطابق جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار صدر کے بجائے کانگریس کے پاس ہوتا ہے۔

ڈیموکریٹس اس سے قبل بھی متعدد بار سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں کوشش کر چکے ہیں کہ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ روکنے پر مجبور کیا جائے اور کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل قانون سازوں کی منظوری حاصل کی جائے، تاہم وہ اس میں بارہا ناکام رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید