امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈدونلڈ ٹرمپ ایرانی تجویز سے مطمئن نہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے مشیروں کے ساتھ ملاقات میں ایرانی منصوبے پر ناخوش نظر آئے، کیونکہ امریکا چاہتا ہے کہ جوہری معاملہ مذاکرات کے آغاز میں ہی طے کیا جائے۔
اسی طرح دی نیویارک ٹائمز نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ ایرانی تجویز سے مطمئن نہیں ہوں۔
سی این این کے مطابق ٹرمپ کے اس منصوبے کو قبول کرنے کے امکانات کم ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی جوہری معاملہ حل کیے بغیر ختم کر دی تو اس سے مذاکرات میں امریکا کا ایک اہم دباؤ کا ذریعہ ختم ہو سکتا ہے۔