وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ معیاری انٹرنیٹ سروس سے تعلیم اور صحت کے شعبے میں آسانی ہو گی فاصلے مٹ جائیں گے۔
ای یو پاکستان بزنس فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 2016ء میں 3 اور 4 جی انٹرنیٹ لانچ کیا گیا، ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کیش لیس معیشت میں کسی قسم کا دھوکا نہیں ہوتا، ڈیجیٹل پاکستان وزیرِاعظم شہباز شریف کا ویژن ہے، وزیرِ اعظم کے مشن کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل کی طرف گامزن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کا کردار ہر شعبے میں اہم ہے، فائیو جی سے ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں بہتری آئے گی، انٹرنیٹ کے کاروبار میں بھی اضافہ ہو گا۔