کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں اور ایک نوجوان کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا جس پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی، گاڑی میں موجود نوجوان نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور مزاحمت کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی میں دو پرائیویٹ گارڈز بھی سوار تھے، واقعہ ڈیفنس تھانے کی حدود میں گزشتہ روز پیش آیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔