• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11، گرینڈ فائنل، بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں، محسن نقوی

لاہور (نیوزرپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 نے گرینڈ فائنل میں گرینڈ تیاریاں مکنل ہو گئی ہیں ۔ محسن نقوی نے رنگا رنگ تقریب سجانے کی اجازت دے دی ۔معروف گلوکار عاطف اسلم, علی عظمت, عارف لوہار, آئمہ بیگ, صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے ۔رنگارنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا ۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔فائنل میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب کو حتمی شکل دے دی گئی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت کردی ۔محسن نقوی نے کہا میگا ایونٹ کے لئے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں شائقین کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے,شائقین کرکٹ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی سٹیڈیم پہنچیں ۔
لاہور سے مزید