• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈا کی یکم مئی کی مناسبت سے مزدوروں کے عالمی دن پر خصوصی ویڈیو جاری

لاہور(خصوصی رپورٹر) راوی اربن ڈو یلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے یکم مئی کی مناسبت سے مزدوروں کے عالمی دن پر خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں روڈا کی جانب سے لیبر فورس کی قربانیوں، انتھک محنت اور ادارے کی ترقی میں ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عمران امین، سی ای او روڈا، اور دیگر افسران نے روڈا کی لیبر فورس کی خدمات، لگن اور کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزدور کسی بھی قوم اور ادارے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
لاہور سے مزید