• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمتوں پر پابندی کو ختم کرکے غربت پر قابو پائیں،خورشیداحمد

لاہور(نیوزرپورٹر)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینزکے محنت کشوں نے یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقعہ پر ملک بھر میں جلسے منعقد کرکے اور جلوس نکال کرامریکہ (شکاگو) میں مزدوروں کی قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کیا - خورشیداحمد جنرل سیکرٹری فیڈریشن کی قیادت میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سے پْرزور مطالبہ کیاکہ وہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کی وجہ سے بڑھتی ہوئی کمرتوڑ مہنگائی، محنت کشوںکی عام بے روزگاری کو کم کرنے کے لئے خالی آسامیوں کو ختم کرنے کی بجائے سرکاری ملازمتوں پر پابندی کو ختم کریں اور روز بروز غربت میں اضافہ پر قابو پائیں آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز کے زیراہتمام بختیار لیبرہال کے باہر منعقدہ ریلی میں بزرگ مزدور رہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے اپنے خطاب میں وزیراعظم پاکستان اور تمام صوبائی وزراء اعلٰی کو پیش کیئے ا ور پْرزور مطالبہ کیا کہ حکومتیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدام کریں۔
لاہور سے مزید