لاہور (کرائم رپورٹر سے) پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی اور ورلڈ بینک کے تعاون سے چین کی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایچ ڈی پی ای لائنڈ آر سی سی سیوریج پائپس کی مقامی تیاری شروع کر دی گئی۔ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے فیکٹری کا افتتاح کیا۔ تقریب میں چیئرمین عماد افتخار ملک، سپیشل سیکرٹری شاہد زمان لک، مینجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز، بورڈ ممبر قمرالزمان، واسا افسران اور دیگر حکام شریک ہوئے۔