لاہور ( پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے مارکیٹنگ اور اشتہارات کی دنیا کے معتبر عالمی اعزاز ایفی ایوارڈ 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سلور ایفی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔الخدمت کو یہ اعزاز انسانی امدادی مہم "ہمت رکھو ہم ساتھ کھڑے ہیں" کے لیے کرائسز ریسپانس/ کریٹیکل پیوٹ نان پرافٹ آرگنائزیشنز کیٹیگری میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ مہم کی مؤثر حکمت عملی، بروقت عمل درآمد اور قابلِ پیمائش نتائج کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ایفی ایوارڈز کو عالمی سطح پر مارکیٹنگ کی مؤثریت کا ایک معتبر معیار سمجھا جاتا ہے، جہاں صرف تخلیقی کام ہی نہیں بلکہ اُن مہمات کو سراہا جاتا ہے جو حقیقی اور عملی نتائج فراہم کرتی ہیں۔چیف مارکیٹنگ آفیسر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، محمد عمیر ادریس نے ٹیم ممبران کے ہمراہ یہ ایوارڈ وصول کیا۔