• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویساک ڈے تہوار نہیں امن، برداشت اور انسانیت کا مشترکہ پیغام، رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور(خبرنگار)ٹیکسلا میں ویساک ڈے 2026 کی مرکزی تقریب مذہبی عقیدت، عالمی شرکت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے بھرپور اظہار کے ساتھ منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے تقریب کی میزبانی کی، جبکہ وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سری لنکا، تھائی لینڈ، نیپال، میانمار اور ویتنام سمیت مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور مندوبین نے شرکت کی، جس سے پاکستان کے بدھ مت ورثے کی عالمی اہمیت اجاگر ہوئی۔ امن کی علامت کے طور پر گھنٹی بجائی گئی اور سفید کبوتروں کو فضا میں چھوڑ کر دنیا کو امن، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام دیا گیا۔ بدھ مت ورثے کے فروغ کے لیے خصوصی سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویساک ڈے بدھ مت کے پیروکاروں کے لیے نہایت مقدس دن ہے اور یہ صرف ایک تہوار نہیں بلکہ امن، برداشت اور انسانیت کا مشترکہ پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا اور دھرمراجیکا اسٹوپا پاکستان کے عظیم بدھ مت ورثے کی روشن مثالیں ہیں اور ملک اس عالمی ورثے کا امین ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور تاریخی مقامات کے تحفظ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مائنارٹی کارڈ، فیسٹیول گرانٹس اور شمولیتی پالیسیوں سے اقلیتوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے
لاہور سے مزید