• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتی طلبہ کیلئے وظائف کی تعداد دوگنی کی جارہی ہے، رمیش سنگھ اروڑا

لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں رمیش سنگھ اروڑا اور وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر چوہدری نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیش سنگھ اروڑا نے اعلان کیا کہ پنجاب بھر کے اقلیتی طلبہ کے لیے وظائف کی تعداد ایک ہزار سے بڑھا کر دو ہزار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنی مادرِ علمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کو اسی ادارے کا مرہونِ منت قرار دیا۔الوداعی تقریب میں مجموعی طور پر 27 گریجویٹ طلبہ شریک ہوئے جن میں 24 مسیحی، دو ہندو اور ایک سکھ طالب علم شامل تھا۔
لاہور سے مزید