لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا تفصیلی دورہ کیا- صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے اس موقع پر سٹروک منیجمنٹ بے سنٹر کا افتتاح بھی کیا-ہسپتال میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی -مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا ، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا-صو بائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ڈیرہ غازی خان میں بیگم کلثوم نواز کینسر ہسپتال کیلئے مجوزہ جگہ کا بھی دورہ اور تفصیلی معائنہ کیا ،دریں اثنا صو ئی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے جامع الخیر المدارس ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے جامع خیر المدارس کی مختلف برانچوں کا دورہ کیا اور منتظمین سے تدریسی عمل سمیت انتظامی امور پر بریفننگ لی۔