• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ پرو لیگ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر،نیوزرپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ پرو لیگ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر پی ایچ ایف، پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی، نیشنل سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ منظور الحسن کی سفارشات کی روشنی میں بیلجیئم اور انگلینڈ میں 13 جون سے 28 جون 2026 تک شیڈول ایف آئی ایچ پرو لیگ کے اہم ترین مقابلوں کی تیاری کے لیے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگایا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ 4 مئی 2026 سے 6 جون 2026تک جاری رہے گا۔
لاہور سے مزید