وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے 30 منٹ طویل گفتگو کی۔
پرائمنسٹر آفس کے اعلامیے کے مطابق دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے مسلم امہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پی ایم آفس کے اعلامیے کے مطابق گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں ایک دوسرے کو بھی عید کی مبارک باد دی۔
اعلامی کے مطابق ایرانی صدر نے امن کے قیام کی کوششوں میں پاکستان کے اہم کردار کر سراہا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امن کوشش پر شکریہ ادا کیا۔