• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس نے ایرانی میڈیا کی رپورٹ من گھڑت قرار دیدی

وائٹ ہاؤس نے مفاہمتی یادداشت سے متعلق ایرانی میڈیا کی رپورٹ من گھڑت قرار دے دی۔

وائٹ ہاؤس ترجمان اولیویا ویلز نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر ایرانی کنٹرولڈ میڈیا کی رپورٹ مکمل من گھڑت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کےساتھ مذاکرات اچھی طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے ایران معاملے پر اپنی ریڈ لائنز واضح کر دی ہیں۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا ایران کی بحری ناکا بندی ختم کرے گا جبکہ ایران ایک ماہ کے اندر آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کردے گا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا کہ مجوزہ معاہدے میں فوجی بحری جہاز شامل نہیں ہوں گے اور عمان کے تعاون سے آبنائے ہرمز میں بحری راستوں کا انتظام ایران خود سنبھالے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید