• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے ایران کے خلاف کارروائی پاکستان کی درخواست پر روکی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر امریکا ابھی مطمئن نہیں۔ ہم نے ایران کے خلاف کارروائی پاکستان کی درخواست پر روکی۔ 

امریکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم چھوڑنے کے بدلے پابندیوں میں نرمی نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، اُس کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں، تہران کے ساتھ معاہدہ ابھی حتمی مرحلے تک نہیں پہنچا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر امریکا ابھی مطمئن نہیں، تہران کا خیال تھا کہ وہ اس معاملے کو لٹکا کر مجھے تھکا دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید