ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا اور اتحادیوں نے جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کی سلامتی خطرے میں ڈال دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نئی حکمتِ عملی اب مضبوط ہوتی جا رہی ہے، موجودہ صورتحال کے تسلسل سے امریکا پریشان ہے، جبکہ ہم نے تو ابھی آغاز بھی نہیں کیا۔
علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ عبّاس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے جو امریکا کو پھر سے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، اسی طرح متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہیے۔