اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے کب کرنے ہیں اور کرنے بھی ہیں یا نہیں؟ حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی کریں گے۔
سی این این نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ٹرمپ آبنائے ہُرمُز کے نہ کھلنے اور ڈیڈلاک کی صورتِ حال پر جھنجھلائے ہوئے ضرور ہیں۔ اس کے باوجود صدر ٹرمپ واضح اشارے دے رہے ہیں کہ امریکا ایران کے ساتھ دوبارہ بھرپور جنگ شروع نہیں کرنا چاہتا۔