• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران ہم سے ڈیل کیلئے مذاکرات کا خواہش مند ہے: ٹرمپ

ایران میں ان لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو ڈیل کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ - فوٹو: فائل
ایران میں ان لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو ڈیل کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ - فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ہم سے ڈیل کےلیے مذاکرات کا خواہش مند ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں ان لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔

صدر ٹرمپ  نے کہا کہ دیکھیں ایران ڈیل پر متفق ہوتا ہے یا نہیں، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ نے کامیاب ناکہ بندی کی، جسے کوئی توڑ نہیں سکا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کی عظیم فوج ہے، اپنے دور میں امریکی فوج کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا۔ 

جنوبی امریکا میں کارروائی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں کارروائی ایک روز میں مکمل کی۔

اس سے قبل ایران کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کی نئی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے، ذرائع کے مطابق واشنگٹن اور تہران ایک صفحے پر مشتمل یادداشت کے قریب پہنچ رہے ہیں جس کا مقصد خلیج میں جنگ کا خاتمہ کرنا ہے، جبکہ پیچیدہ معاملات جیسے ایران کے جوہری پروگرام کو بعد کے لیے چھوڑا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید